جیوز گوادر کے زیراہتمام،ماہانہ سلسلے کی بنیاد کوایک ادبی نشست کے بی فراق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا اور مجلس کے مہمانِ خاص نوجوان جہدکار اور ریولوشنری کمیونسٹ انٹر نیشل کے رُکن جناب عبدالحی بلوچ رہے جبکہ نظامت کے فرائض عبید دیدگ نے سرانجام دیے ۔
جس کا تعارفی اظہاریہ بیان کرتے ہوئے جیوز کی فکر ونظر کے جلو میں علم پرور روایت کو ذہن سازی اور معاشرہ سازی کے تناظر میں برتر سطح پر تعبیر کیا ۔اوراس کے ساتھ ہی نثر و نظم کے تحت شعراء اور ادبا نے اپنے تخلیقی سلسلے کو شاملِ حال رکھا جس میں سب سے پہلے عبید دیدگ نے اپنا بلوچی افسانہ پڑھا اور اس کے بعد بلوچی کے معروف افسانہ نگار اور ناول نویس جناب اسلم تگرانی نے افسانہ پر بطورِ خاص اظہار خیال کیا۔جس میں انھوں نے بڑی خوبی گراسپ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونسی جہت ہیں جوکہ افسانے کو فنی صورتگری کرنے کی بنیاد بنتی ہیں۔
اس کے بعد شعرا میں سے سخی داد،آرزو، عبدوست رحیم، عرفان وحید، شلی بلوچ علی رضا، ندیم نایاب، شاہ میر دیدگ، عبداللہ یاسین اور شاہ ابن شین نے اپنے منختبہ کلام سے حاضرین مجلس کو سرشار کیا جبکہ آخر میں مہمان خاص عبدالحی بلوچ نے اپنے نقطہ ء نظر اور مکتبہ فکر کی بنیاد پر صورتحال پر بات کی جس میں احباب نے اپنے محترم مہمان کو سُنا اور تحسین کی۔
مجلس کے آخر میں صدرِ مجلس نے فکر و نظر ،شعر و ادب، اور فن فنکار کے جلو میں ، سیاست اور سماج کے حوالے سے لفظ کے متعلقات اور فکر کے انعکاسی اور انسلاکات کو لیے سیرحاصل تبصرہ وتجزیہ کرکے اس مجلس کو ایک اختتامی جہت میں منقلب کیا۔البتہ اس بیچ نظامت کے فرائض سرانجام دینے والے محب عبید دیدگ نے اپنے دلدوست شاعر میر ساگر کی حالیہ شائع ہوئی کتاب ” عشق آسے نہ اِنت ” میں سے منختبہ غزلیں اور نظمیں مجلس کے احباب کی سماعت و بصیرت کے لیے نذر کرتے رہے اور اس امید کے ساتھ کہ ہم یونہی باہم ملتے رہیں گے اور لفظ کی موجودگی کو زندگی آموز بناتے ہوئے رقم کرتے رہیں گے۔
- اِزم ءِ قَدر ءُ قیمت…. اسحاق رحیم -نومبر8, 2025
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025