بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل
گوادر (گوادر ڈیجیٹل ) بجلی اور پانی کی عدم دستیابی سے تنگ آ کر شہریوں نے وائی چوک کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے بجلی اور پانی کی بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ہے اور بارہا شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
احتجاجی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کی جائے،بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025