ماہی گیروں کے ایک نمائندہ وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جیوانی شاہ زیب صادق سے ملاقات

جیونی (گوادر ڈیجیٹل / پریس ریلیز)ماہی گیروں کے ایک نمائندہ وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جیوانی، شاہ زیب صادق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اجلاس میں پیٹرولنگ سے متعلق امور، نئے پیٹرولنگ سیزن کی تیاریوں اور فشریز عملے کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے یقین دہانی کرائی کہ پیٹرولنگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، گن بورڈ کی مرمت اور بحالی کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔وفد میں ناخدا ناکو غلام نبی، واحد جان محمد ،کونسلر امام دلوش اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ وفد نے محکمۂ فشریز بلوچستان کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے محکمہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اور تمام شرکاء نے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کی فلاح اور سمندری وسائل کے بہتر انتظام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں