گوادر ( گوادر ڈیجیٹل )کوپیک فری زون کے مقامی ملازمین کی تنخواہیں غیر معینہ مدت کے لیے بند مقامی ملازمین میں تشویش کی لہر
گوادر فری زون میں کام کرنے والی کوپیک کمپنی کی جانب سے مقامی ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے ان کی تنخواہیں بند کر دی جائیں گی۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کے لیے فی الحال کوئی بجٹ دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں معاوضے کی ادائیگی ممکن نہیں۔
فری زون کے متاثرہ ملازمین کی اکثریت گوادر کے مقامی افراد پر مشتمل ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی کم معاوضے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان ملازمین کو گزشتہ دو سال سے کسی بھی قسم کا انکریمنٹ نہیں دیا گیا ہے، جب کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت سے بھی کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں کی بندش ایک ناقابل برداشت اقدام ہے اور ان کی گزر بسر شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور فری زون اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مقامی ملازمین کو روزگار کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025