بیلار ڈیم پانی سپلائی کرنے والی چینل ٹوٹ گئی.

گوادر (بیورو رپورٹ )بیلار ڈیم پانی سپلائی کرنے والی چینل ٹوٹ گئی، کلانچ کے مختلف دیہات پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ، چینل ٹوٹنے سے 40 دیہات متاثر، ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہورہی ہے، پانی کی شدید قلّت کے باعث فی چیمبر پانی چار ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ، غریب لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ، حکومت اور انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر واٹر براؤزر کے زریعے پانی سپلائی کا عمل شروع کرے ، مسائل کا مستقل حل ڈھونڈا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار کلانچ بیلار کے مکینوں اور بی این پی کے راہنماؤں نے مشترکہ طور پر گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کلانچ بیلار مختلف دیہاتوں پر مشتمل گوادر کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں کے مکین زندگی کی دیگر سہولتوں کے ساتھ اس وقت پانی کی بحران کا شکار ہیں ۔

بیلار ڈیم سے پانی سپلائی کرنے والی چینل ٹوٹنے سے چالیس سے زائد دیہات متاثر ہیں ، بیلار ڈیم کا چینل ٹوٹنے سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہورہی ہے جس سے کلانچ سمیت درجنوں دیہات کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کلانچ دور افتادہ علاقوں پر مشتمل علاقے شامل ہیں جو اس وقت پانی کی بحران کا شکار ہیں پانی کی عدم دستیابی سے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے مگر حکومت اور انتظامیہ کو اس بات کا کوئی احساس نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اپنے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے مختلف سورسز ہیں مگر حکومت اور انتظامیہ یہ سورسز استعمال میں لائے اور متاثرہ لوگوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

انھوں نے کہا کہ بیلار ڈیم کو سوڈ ڈیم سے کنکٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کو بروقت پانی کی فراہمی ہوسکے انھوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ لاپرواہ ادارہ ہے انھیں عوام کی پریشانیوں کا ادراک نہیں ، انھوں نے کہا کہ جی ڈی اے ، محکمہ پبلک ہیلتھ اور علاقے کے ایم پی اے مل کر ایک میکنزم بنائیں ضلع گوادر میں لگی مختلف ڈیسلینینشن پلانٹس کو ایکٹیو کرنے کی ضرورت ہےجس کی ایم پی اے متاثرہ علاقوں کی خود نگرانی کریں اور کلانچ کے مختلف متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کا مستقل حل ڈھونڈا جائے ، انھوں نے کہا کہ اس وقت گوادر کو پانی کی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگ ہر جگہ احتجاج کرتے نظر آتے ہیں ۔

جی ڈی اے اور پبلک ہیلتھ کی آپسی چپقلش سے لوگ پانی کے سپلائی نظام خراب صورتحال سے دوچار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کلانچ کے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی بنیادوں پر روزانہ واٹر براؤزر کے پانی کی سپلائی کی جائے اور اس کا مستقل حل نکالا جائے انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کم از کم انسانی بنیادی حقوق پر متحد ہو کر جہدوجہد کرنی چائیے اس موقع پر امان اللہ جمعہ ، ماجد سہرابی اور عبدالغفار نے خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں