گوادر( گوادر ڈیجیٹل ) ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے، معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر شہر کے مرکزی شاہراہ سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ جاوید کمپلیکس پر صفائی، ستھرائی اور شجرکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر روڈ کے میڈین کو صاف کر کے ہموار کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف اقسام کے پودے اور درخت لگائے جا رہے ہیں۔ ان پودوں کو آوارہ جانوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے فینسنگ کا کام بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ سبزہ محفوظ اور پائیدار رہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو اپنا سماجی فریضہ سمجھیں۔ یہ شہر ہم سب کا ہے، آئیے اسے مل کر خوبصورت بنائیں۔
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- اِزم ءِ قَدر ءُ قیمت…. اسحاق رحیم -نومبر8, 2025
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025