گوادر (گوادر ڈیجیٹل ویب ڈیسک )پسنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ, مرغی سپلائی کرنے والے ڈرائیور کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ. پر لوٹ لیا گیا ،ڈکیت 8 ہزار نقدی اور دو موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے،
پسنی مین بازار میں میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں مرغی سپلائی کرنے والے ڈرائیورکو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر نامعلوم افراد نے لوٹ لیا ۔ عینی شاہد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پہلے ہوا میں فائرنگ کی پھر گن تھان کر ڈکیتی کی واردات کو سر انجام دیکر فرار ہوگئے .
اس واقعے کے بعد عام عوام اور تاجر برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے جس سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ۔واضع رہے پسنی میں نقب زنی و موٹر سائیکل کی مسلسل چوریوں کے بعد اب شہری گن پوائنٹ ہر لٹنے لگے جس سے شہری اپنے گھروں اور بازاروں میں بھی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے.
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025