گوادر (اسٹاف رپورٹر )مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کےمقام پر ٹریلر گاڑی الٹنے سے کراچی اور مکران گوادر کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، ٹریلر گاڑی بزی ٹاپ کے مقام پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کی وجہ سے کئی مسافر گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے سڑک کو صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، گاڑیوں کی طویل قطاروں کی وجہ سے ٹریفک مکمل بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025