مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

گوادر (گوادر ڈیجیٹل )مکران کوسٹل ہائی وے کو جمعہ ڈیم کے سامنے زمباد گاڑیوں کے مالکان کی جانب سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں اور بسوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ اچانک سڑک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

�مسافروں کے مطابق، زمباد گاڑیوں کے مالکان نے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا انتظامیہ کی اجازت کے سڑک کو بند کیا جو کہ نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر اخلاقی اقدام بھی ہے۔ متاثرہ مسافروں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو کھلوایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا رویہ قابلِ مذمت ہے اور آئندہ ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں