gwadar city news tv,gwadar city news,gwadar port news,balochistan,gwadar balochistan,geo news,ary news,gnn news

جماعت اسلامی پاکستان کے 82 ویں یوم تاسیس گوادر میں بھی منایا گیا

جماعت اسلامی پاکستان کے 82 ویں یوم تاسیس گوادر میں بھی منایا گیا اور جماعت اسلامی کے مرکز میں پرچم کشائی بھی کی گئی .. جماعت اسلامی گوادر کے زیر اہتمام جماعت اسلامی پاکستان کا 82 واں یوم تاسیس منایا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی .. یوم تاسیس کے اجتماع عام کے مہمان خاص سکریٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان و قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ تھے .. اجتماع عام سے سکریٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں موروثیت نہیں اور اس کے انتخابات بروقت ہوتے ہیں .. جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کا پورے پاکستان میں ایک بہت بڑا تعلیمی نیٹ ورک موجود ہے , جماعت اسلامی خدمت کے میدان میں تمام پارٹیوں سے آگے ہے اور جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں فرقہ واریت اور مزہبی منافرت کے خلاف مزاحمت کی ہے .. جماعت اسلامی اس وقت گوادر میں یتیموں کی کفالت کر رہی ہے , کوئی بھی پارٹی ایسی نہیں کہ وہ بلا کسی ایم پی اے اور ایم این اے قوم کی اس قدر خدمت کر رہی ہو . اس لیے ملک کو اگر بحران سے کوئی پارٹی نکال سکتا ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کی قیادت ایک دیانتدار قیادت ہے اور بے لوث خدمت کرنے والی قیادت ہے .. تاسیسی اجتماع عام سے امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر ماسٹر عبدالمجید اور سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع گوادر مولانا لیاقت بلوچ نے خطاب کیا .. تاسیسی اجتماع کے اختتام پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے دست مبارک سے پرچم کشائی بھی کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں