اسرائیلی مظالم کا حال دنیا کو بتانے والوں کےخواب بھی اسرائیلی حملوں نے اُجاڑ دیے۔
غزہ کے النصر اسپتال پر بمباری میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ چند دن بعد صحافی ہالا عصفور ‘Hala Asfour’سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔
لیکن اسرائیلی بمباری نے زندگی بھر ساتھ نبھانےکا خواب پورا نہ ہونے دیا ا وریہ ساتھ شروع ہونے سے پہلے ہی ہمیشہ کے بچھڑنے میں بدل گیا۔
صبر و ہمت کا پیکر بنی صحافی ہالا عصفور ‘Hala Asfour’ نے حوصلے سے زندگی کا ساتھی بننے والے کو سفر آخرت پر روانہ کیا۔
یاد رہےکہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت 20 افراد کی شہادت ہوئی۔
شہید ہونے والے صحافیوں میں الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ، غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل تھے۔
- اِزم ءِ قَدر ءُ قیمت…. اسحاق رحیم -نومبر8, 2025
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025