ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا نے مسعود پزشکیان اور صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں صدور نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام پرگفتگو کی، اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانےکی کوشش نہیں کرےگا۔
روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کےدوران ملاقات پراتفاق کیا اور الاسکا میں روس امریکا سربراہی اجلاس کےنکات پربھی تبادلہ خیال کیا۔
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- اِزم ءِ قَدر ءُ قیمت…. اسحاق رحیم -نومبر8, 2025
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025