آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی، قومی ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقا سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔
نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔