افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ اسکواڈ میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن اور اے ایم غضنفر ، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ افغانستان ٹیم ایشیا کپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جہاں اس کا مقابلہ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025