گلیسپی نے دنیا بھرکی ٹی 20 فرنچائزز کوکس پاکستانی کرکٹرکو ٹیم میں لینےکا مشورہ دیا؟

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر عرفان خان نیازی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی ٹی 20 فرنچائزز کو انہیں ٹیم میں لینے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر اور سابق پاکستانی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین کھلاڑی اور شاندار شخصیت قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے لیے طویل عرصے تک کھیلیں گے۔

گلیسپی کا کہنا تھا کہ عالمی ٹی20 فرنچائزز انہیں اپنی ٹیم میں شامل کریں، میں تمام فرنچائزز کو سفارش کروں گا کہ وہ عرفان خان کی خدمات حاصل کریں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اس سے قبل بھی عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئےکہا تھا کہ عرفان خان پاکستان کے بہترین ہارڈ ہٹرز اور کلین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں، وہ بہترین فیلڈر بھی ہیں، یہ ناقابل یقین ہےکہ انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 22 سالہ عرفان خان حال ہی میں اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہ بناسکے تھے جب کہ حالیہ ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں وہ پاکستان شاہینز کی قیادت کر رہے تھے۔ آسٹریلیا میں جاری سیریز میں انہوں نے 6 اننگز میں 127 رنز بنائے، جن میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 130.90 رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں