پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاس ورڈ سیکیورٹی کے حوالے سے عوام کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
پی ٹی اے کے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خدمات اور ای میل اکاؤنٹس کے لیے پیچیدہ پاس ورڈ ضروری ہے۔
ٹو فیکٹر تصدیق ضرور فعال کریں اور پاس ورڈ باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں۔پاس ورڈ آپ کا پہلا دفاعی حصار ہے اسے مضبوط بنائیں۔ ایک مضبوط پاس ورڈ ہی ذاتی ڈیٹا کو محفوظ اور سائبر خطرات سے دور رکھتا ہے۔
ایک پاس ورڈ کو کئی اکاؤنٹس پر استعمال نہ کریں۔ڈکشنری کے الفاظ اور تاریخ پیدائش جیسے کمزور پاس ورڈز سے اجتناب کریں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بڑے، چھوٹے حروف، اعداد اور خاص علامات ملا کر مضبوط پاس ورڈ بنائیں۔
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025