گوادر (گوادر ڈیجیٹل ) پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ دوماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اوراس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز
Latest posts by gwadardigitalnews (see all)
- اِزم ءِ قَدر ءُ قیمت…. اسحاق رحیم -نومبر8, 2025
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025