رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے روبار جیوانی میں نئے تعمیر شدہ بی ایچ یو کا افتتاح کیا
گوادر ( گوادر ڈیجیٹل ) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے روبار جیوانی میں نئے تعمیر شدہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس سے قبل روبار جیسے پسماندہ گاؤں کے باسیوں کو چھوٹی سے چھوٹی بیماری کے علاج کے لیے بھی میلوں سفر کرنا پڑتا تھا، تاہم نئے بی ایچ یو کے قیام سے اب لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی۔ گاؤں کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ:
ضلع گوادر کے تمام پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں صحت، تعلیم، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھوں گا۔
عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کا حق ہے، اور میں ہر فورم پر ان کے حقوق کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
- گوادر کا موٹر سائیکل میکانیکوں کے بازار کا آج آخری رش ،کل ویرانی کا منظر … تحریر سلیمان ہاشم -نومبر7, 2025
- سید بندیک انت پرچا ؟ ءُ داں کدی ؟…. خیرجان خیرول -نومبر1, 2025
- حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی کا کھنڈرات دفتر جدید مگر تاریخی طرزِ تعمیر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے -اکتوبر29, 2025