جامعہ گوادر کی فیکلٹیز کے بورڈز کا مشترکہ اجلاس

جامعہ گوادر کی فیکلٹیز کے بورڈز کا مشترکہ اجلاس

گوادر ( گوادر ڈیجیٹل )جامعہ گوادر نے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائینس، کامرس و سوشیل سائنسز اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے بورڈز کا مشترکہ اجلاس بلاک I کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ، کامرس و سوشیل سائنسز نے کی، جس میں سینئر فیکلٹی ممبران، ڈیپارٹمنٹ چیئرمینز اور مختلف شعبوں کے اساتزہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں اہم تعلیمی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا مختلف شعبہ جات کے تیار کردہ وژن اور مشن سٹیٹ منٹس کا جائزہ اور منظوری شامل تھا۔ چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے کے مقاصد کو جامعہ کے مجموعی وژن و مشن سے ہم آہنگ کیا جائے۔ بورڈ نے ان مسودوں کو عارضی طور پر منظور کیا اور اساتذہ کو ایک دوسرے کے ڈرافٹس پر تنقیدی نظر ڈالنے اور بہتری کے لیے تجاویز دینے کی ہدایت کی۔ مزید یہ طے پایا کہ شعبہ جات اپنے نظرثانی شدہ وژن و مشن اسٹیٹمنٹس کو حتمی منظوری کے لیے متعلقہ بورڈ آف اسٹڈیز میں جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں ایک اور اہم نکتہ برجنگ (متوسط) سیمسٹر کے کورسز کی نشاندہی تھا۔ بورڈ نے مختلف شعبہ جات کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اتفاق کیا کہ ضرورت پڑنے پر طلبہ کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کے لیے منظور شدہ بنیادی مضامین کی فہرست میں سے ڈفیشنسی کورسز شامل کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ عمل ہر کیس کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹل سیمسٹر کمیٹیاں (DSCs) انجام دیں گی۔
یہ اجلاس تعلیم، مینجمنٹ سائنسز، کامرس، انگلش، اکنامکس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس سمیت کئی شعبوں کے تعلیمی معاملات کو یکجا کرتا ہے، جو جامعہ گوادر کے تعاون پر مبنی فیصلہ سازی اور بہترین تعلیمی کارکردگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ، جامعہ گوادر اپنی تعلیمی بنیاد کو مزید مستحکم کر رہا ہے تاکہ پروگرامز ادارے کے اہداف کے مطابق رہیں اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔
شعبہ نشر و اشاعت یونیورسٹی آف گوادر

اپنا تبصرہ لکھیں