جیونی میں بڑھتی ہوئی گندگی: غیر مقامیوں کی یلغار ایک بڑی وجہ
رپورٹ۔۔۔۔۔۔امام دلوش
جیونی شہر حالیہ دنوں میں گندگی، صفائی کی خرابی اور ماحولیاتی بے ترتیبی کا شکار بنتا جا رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ غیر مقامی افراد کی بڑی تعداد میں آمد اور ان کا غیر ذمے دارانہ رہائشی رویہ ہے۔
اکثر یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جن گلی کوچوں میں غیر مقامی افراد کرایہ پر رہائش پذیر ہیں، وہاں گندگی کے ڈھیر، گندے پانی کی موجودگی اور بدبو کی شکایت عام ہے۔ ایسے مقامات پر نہ نکاسی آب کا مؤثر نظام ہے، نہ ہی کرایہ دار افراد صفائی کا خیال رکھتے ہیں۔ ایک کمرے کی گنجائش سے بڑھ کر 10 سے 15 افراد کا رہنا، باتھ روم و پانی کی مناسب سہولت کے بغیر، ماحولیاتی آلودگی کو مزید بڑھا رہا ہے۔
اس کے برعکس مقامی افراد اپنے گھروں اور گلیوں کی صفائی کا بہتر اہتمام کرتی ہیں۔ خاص کر خواتین صبح سویرے گلیوں میں جھاڑو دینا، کوڑا کرکٹ سمیٹنا، ان کی روزمرہ کی عادت کا حصہ ہے۔
لہٰذا، ضروری ہے کہ:
– غیر مقامی کرایہ داروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔
– کرایہ پر مکان دینے والوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ صفائی کے اصولوں کی پاسداری کروائیں۔
– بلدیہ جیونی کو چاہیے کہ وہ ان مقامات پر خصوصی توجہ دے جہاں شکایات زیادہ ہیں۔
– اور شہریوں کو بھی چاہیے کہ اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
یہ مسئلہ صرف صفائی کا نہیں، بلکہ شہری نظم و ضبط اور معاشرتی ہم آہنگی کا بھی ہے۔